پہلا صفحہ | کتاب خانہ | مقالے | نقد شبہات | سوال و جواب | نظريات | علماء | ھدايت يافتہ | مناظرات | گیلری |

|

حضرت ختمی مرتبت بعثت سے پہلے (دین مسیحیت پر تھے یادین ابراہیمی پر کیونکہ ان ہی دونوں کا اس وقت دور دورہ تھا) کس دین پر تھے؟


دین خدا صرف اسلام ہے سارے انبیاء علیھم السلام اسی کے پیرو تھے ۔
"ان الدین عنداللہ الاسلام" (آل عمران 19)
لیکن شریعتیں اور احکامات سب کے جدا جدا تھے ۔
"لکل جعلنا منکم شرعہ ومنھاجاً" (مائدہ 48)
ہم نے سب کے لۓ الگ الگ شریعت اور راستہ مقرر کر دیا ہےـ
ان مذکورہ تمہید سے اتنا ضرور معلوم ہوگیا کہ بعثت سے پہلے رسول کسی کے دین پر نہیں تھے سواۓ اسلام کے جس کے سارے انبیاء مطیع و فرما بردار تھے ۔
لیکن آپ نے کس شریعت کی اطاعت کی اس میں اختلاف ہے ۔ بعض کا کہنا ہے کہ آنحضرت (ص) نے کسی کی شریعت پر عمل نہیں کیا ہے اور کچھ لوگوں نے یہ کہا ہے کہ آپ حضرت نوح، ابراہیم، موسی، اور عیسی، علیھم السلام کی شریعتوں کے پابند تھے ۔اور بعض اس مسئلے میں باالکل چپ رہے ہیں ۔
البتہ حق یہی ہے کہ آپ نے کسی کی شریعت پر عمل نہیں کیا تھا بلکہ اپنی ہی شریعت پر چلتے رہے تھے ۔لہذا ماننا پڑے گا کہ آنحضرت (ص) بچپنے ہی سے درجہ نبوت پر فائز تھےـ اور جب چالیس سال کی عمر تک پہونچے تو خدا نے آپکو مقام رسالت اور لوگوں کو دعوت دینے کی ذمہ داری سونپی تھی کیونکہ ـ

1) اگر رسول خدا (ص) گذشتہ شریعتوں پر عمل کرتے تو اس نبی (ص) کی امت میں قرار پا جاتے اور اس صورت میں صاحب شریعت نبی آپ سے افضل ہو جاۓ گا جبکہ آپ کا تمام انبیاء سے افضل ہونا دین کے مسلمات میں سے ہے ۔

2) پیغمبر اسلام (ص) کو ان شریعتوں کی معلومات یا تو وحی (یہ تو خود اس بات کا ثبوت ہے کہ بعثت سے پہلے نبی اور کسی کی شریعت پر نہیں تھے ) کے ذربعہ ہوئی تھی یا پھر ان کے علماہ سے پوچھا ہوگا درانحالیکہ مقام رسالت تک پہونچنے سے پہلے آپ عامتہ الناس کی نگاہ میں پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے اس کے علاوہ اس وقت سبھی علماء یا فاسق ہوگۓ تھے یا انھوں نے کتابوں میں تحریف کردی تھی یہ تمام باتیں کتابوں میں بھری پڑی ہیں ۔ لہذا ماننا پڑے گا کہ ختمی مرتبت صاحب شریعت تھے ۔

3)جب حضرت عیسی (ع)جیسے نبی گہوارے میں صاحب شریعت ہوسکتے ہیں تو ختمی مرتبت بدرجہ اولی صاحب شریعت بن سکتے ہیں ۔
"انی عبداللہ آتانی الکتاب و جعلنی نبیا" (مریم30)
اور حضرت یحیی(س) جب بچپنے میں حاکم ہوسکتے ہیں تو رسول اکرم(ص) کو صاحب شریعت ماننے میں کون سی قباحت ہے ؟''۔
"واتیناہ الحکم صبیا" ۔(مریم12)

4) شیعہ و اہلسنت کی متعدد کتابوں میں ملتا ہے کہ پیغمبر اسلام(ص) اور اہلبیت علیھم السلام کمسنی ہی کے عالم سے روح القدس (ایک فرشتہ ہے جو تمام چیزوں سے با خبر کرتا رہتا ہے اور خطاء و لغزش سے محفوظ رکھتا ہے ) کے مالک تھے ۔ 1



1. اصول کافی کتاب الحجتہ باب112۔




تنقيد

نام :
ايميل :
مقابل کي دو گنتي کو خط ميں جوڑ کر لکھيں
6+8 =