پہلا صفحہ | کتاب خانہ | مقالے | نقد شبہات | سوال و جواب | نظريات | علماء | ھدايت يافتہ | مناظرات | گیلری |

|

کیا شیعه اسلامی احادیث اور دیگر کتابوں کے علاوه دیگر مذاهب کی کتابوں میں مهدی موعود کے سلسله میں گفتگو هوئی هے اور کیا وه ایک معین اور خاص فرد هیں؟ یا مهدی هر قیام کرنے والے اور جهانی طور پر اصلاح کرنےوالے کو کها جا هے؟


مصلح جهانی اور مهدویت کا مسئله اسلامی اور دینی بلکه ایک عالمی مسئله هے، اور تمام ادیان اور اندیشوں میں مصلح اور نجات دینے والے اور قیام کرنے والے کا تذکره متعدد اسماء اور مختلف القابات کے ذریعه کیا گیا هے اور اس سلسله میں بهت سی کتابیں بھی لکھیں گئی هیں۔
قرآن کریم میں بھی اس بات پر متعدد آیات گواهی دیتی هیں علمائے اهل سنت کی کتابوں میں بھی مهدویت اور خود مهدی موعود پر تحقیقات هوئی هیں اور ان کی کتابوں اور صحاح میں بهت سے حدیثیں نقل هوئی هیں یهاں تک که اس مسئله کی اهمیت کی بنا پر اس سلسله میں مستقل طور پر کتابیں لکھی گئی هیں۔
اگر کوئی محقق ان احادیث میں تحقیق کرے تو مهدی موعود کی معین ذات اور مخصوص نشانیوں کی طرف رهنمائی مل جائے گی۔
ان میں سے پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) کی وه احادیث که جو اهل سنت کی صحاح اور دیگر معتبر کتابوں میں بیان هوئی هیں، ٬چنانچه یهاں ان میں سے چند نمونے پیش کئے جاتے هیں:
پيامبر اکرم (صلى الله عليه وآله‌وسلم) فرمایا:
1- «اس وقت تک دنیا کا خاتمه نهیں هوگا مگر یه که ایک شخص میرے اهل بیت میں سے (که جس کا نام میرے نام پر هوگا) عرب پر بادشاه نه هوجائے » 1
2- «مهدی میری امت کے درمیان زندگی بسرکرے گا اور جو ان سے کرم و بخشش کا سوال کرے گا اس کے دامن میں اتنا بھردے گا که اس کو لے جا نهیں پائے گا...» 2
3- «خداوندعالم میرے اهل بیت میں سے ایک ایسے شخص کو مبعوث کرے گا که جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسا که زمین ظلم و جور سے بھری هوگی.» 3
4- «مهدي ، اولاد فاطمه(ع) میں سے هوگا.» 4
5- «مهدي کی پيشاني کشاده اور ناک كشيده هوگی.»
6- « فرزند مريم تمهارے امام کے ساته زمین پر نازل هوں گے.» 5
7- «مهدی هم اهل بیت میں سے هے، خداوندعالم ان کے کام کو ایک رات میں سروسان دیدے گا.» 6
8- « ... مهدي(عليه السلام) سے زمین اورآسمان پر رهنے والے خوشنود هوجائیں گے، اور ان کی حکومت کے زمانه میں نه تو زمین کوئی خزانه چھپائے گی اور نه آسمان بارش روکے گا.» 7
9ـ «مهدی مال کو اس طرح صحیح طور پر تقسیم کریں گے که امت محمدیه کے دلوں کو خداوندعالم بے نیازی سے بھر دے گا اور وه عدالت کو عام کردیں گے غریب انسان کو تلاش کیا جائے گا.» 8
حضرت اميرمؤمنان (عليه السلام) نے فرمایا:
10ـ «مهدی میری نسل سے هے که جس کا چهره ستاروں کی طرح چمکتا هوگا.» 9
11ـ «مهدى، خاتم ائمه هیں، اور امت کو نجات دینے والا، اور سب سے بلند نور اور سب سے زیاده پیچیده راز هیں.» 10
مهدى (ع) و مهدويّت کے سلسله میں اهل سنت کی درج ذیل کتابوں کی طرف رجوع کیا جاسکتا هے:
ـ الإمام المهدي عند أهل السنَّة، چاپ سال (1998/1418) اس كتاب کے آخر میں حضرت مهدى (عليه السلام) کے سلسله میں سنی علماء کی 67 کتابوں کی فهرست بھی دی گئی هے٬ اسی طرح ( صفحات نمبر 653 سے 656) تک میں كتاب المهدي حقيقةٌ لا خُرافة٬ تالیف محمد بن احمد بن اسماعیل سے نقل کرتے هوئے حضرت امام مهدی علیه السلام کے سلسله میں لکهی جانے والی 31 کتابوں کی فهرست بھی بیان هوئی هے۔
ـ منتخب الأثر.
ـ المهديٌّ الموعود المنتظَر عند أهل السنّة و الإمامية.
ـ عِقدالدُّرر في أخبار المنتظر.
ـ البيان في أخبار صاحب الزّمان.



1- صحيح ترمذي 4: 506، كتاب الفتن، ح 2230.
2- صحيح ترمذي 4: 596، ح 2232.
3 و 4 و 5 - سنن ابوداود 4: 107، ح 4283، ح 4284، ح 4285.
4- جامع‌الاصول، ابن‌اثير، ح 11، ح 7808.
5- جامع‌الاصول ، ابن‌اثير، ج 11،‌ح 7808.
6- سنن ابن ماجه 2: 1367، ح 4085.
7- المصنَّف 11: ح 20770; مستدرك حاكم 4: 558.
8- مسند احمد به نقل منتخب الأثر: 147، ح 14.
9- فردوس الأخبار 4: 496، ح 6940.
10- تذكرة الخواص: 147، ح 15.



تنقيد

نام :
ايميل :
مقابل کي دو گنتي کو خط ميں جوڑ کر لکھيں
9+4 =